کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 100 افراد گرفتار

cornn111.jpg


ملک بھر میں کورونا ے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے،سکھر میں بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا،سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق ویکسی نیٹڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈز کی چیکنگ یقینی بنانے کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ نے ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور جرمانوں کی بھی ہدایت کردی ہے۔

سکھر میں کورونا کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے۔

مارکیٹوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے جارہے ہیں، جنہوں نے ویکسین اب تک نہیں لگوائی ان کیخلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ملک میں کورونا مزید اٹھاون زندگیاں نگل گیا ہے،ایک روز میں دو ہزار تین سو ستاون کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ این سی او سی کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ آٹھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعدادستائیس ہزارچارسو بتیس ہوگئی ہے۔