بھارت کے اپنے ٹی وی چینل نے پاکستان میں " را" کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

raii1i12112.jpg


بھارت کے اپنے ہی ٹی وی چینل نے پاکستان میں بھارتی جاسوسی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

بھارت کے اپنے ہی ایک ٹی وی چینل نے پاکستان میں بھارتی جاسوسی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی چینل نے "را" کے ایک سابق ایجنٹ ڈینیئل کا انٹرویو کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں "را" کی طرف سے جاسوسی کی اور پھر پکڑا بھی گیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے اس ایجنٹ ڈینیئل کے مطابق اس نے پاکستان میں 4 سال قید کاٹی اس نے بتایا کہ پاکستان کی قید میں اب بھی ایک اور ایجنٹ موجود ہے جس کا نام راجو ہے وہ بھی "را" کا ایجنٹ تھا۔


ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسے "را" کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ڈینیئل نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں، جبکہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈینیئل نامی اس سابق "را" ایجنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے دیس کی خفیہ ایجنسی (را) اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
 
Last edited by a moderator: