سمارٹ فون کے بعد اب سام سنگ پاکستان میں ٹی وی بھی مینوفیکچر کرے گا

sam12n1.jpg


جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی 'سام سنگ الیکڑانکس' مقامی پارٹنر آر اینڈ آر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے سالانہ 50 ہزار ٹیلی ویژن بنانے کے مقصد کے پیش نظر پاکستان میں ٹی وی پلانٹ تعمیر کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا جبکہ اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹس کی سالانہ پیداوار ہوگی۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت ممکن ہوسکی، حکومت نے ان پٹ اخراجات، صنعتی شعبے کی ریشنلائزیشن اور دیگر مراعات دی ہیں جس کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1440558092609937417
دوسری جانب آر اینڈ آر انڈسٹریز کے سی ای او موسیٰ کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ آر اینڈ آر انڈسٹریز نے سام سنگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اس کا کراچی کے کورنگی صنعتی علاقے میں پلانٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے۔


آر اینڈ آر انڈسٹریز پہلے ہی فیکٹری پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر چکی ہے جس کا افتتاح متوقع طور پر 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں کیا جائے گا اور یہ ایک مرکزی عالمی برانڈ کی پاکستان کی مقامی مینوفیکچرنگ میں شمولیت ہے۔

قبل ازیں رواں سال اگست کے مہینے میں پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) نے ایک مقامی کمپنی لکی موٹرز کو پاکستان میں سام سنگ کے موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت دی تھی۔ کمپنی نے کراچی میں موبائل ساز پلانٹ لگانے کیلئے درخواست دی تھی۔

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021 کے مطابق پی ٹی اے نے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو سام سنگ برانڈ کی موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے اجازت دی تھی۔ لکی موٹرز لکی سمینٹ لمیٹڈ کی ہی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ اس کمپنی نے سام سنگ گلف الیکٹرونکس کمپنی اور ایف زیڈ ای کے اشتراک سے پاکستان میں سمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ شروع کی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا تھا کہ یہ یونٹ رواں سال دسمبر تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔
 

siasimerchant

MPA (400+ posts)
there is a big manufacturing shortage worldwide after covid.
Pakistan should show the world they can fill the gab.
IA soon apple will follow as well
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Made in Pakistan is one of the best initiative of this government, which will not only reduce our dependency on import, but will also improve exports and create thousand/millions of jobs over time.