آمدن سے زائد اثاثے: رانا ثنااللہ کل کتنے اثاثہ جات کے مالک ہیں؟

rana.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت 40 کروڑ سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم راناثنااللہ 19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نیب کو فراہم نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت 40 کروڑ سے زائد ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ نیب میں 19 کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہ کر سکے۔

اثاثۃ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ راناثنااللہ کے لاہور میں ایک کنال کے 3 پلاٹس اور 2 فارم ہاؤسز جبکہ فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3 کروڑ کی دکانیں ہیں، ن لیگی رہنما کے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 5 پلاٹس ہیں جبکہ

ایک لینڈ کروزر گاڑی ہے جو کہ منشیات کیس میں پولیس کی جانب سے ضبط ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروباروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔نیب حکام کے مطابق 19 کروڑ کی جائیداد کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر چیئرمین نیب کو ریفرنس بھجوا دیا جو کہ منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔​
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
میرے اثاثے اگر آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا؟ تو بھی حسد نہ کر
جاکر محنت کر….ویسے تو لوگ کھیل کود کر بھی کروڑں بنا لیتے ہیں
اب اس میں کیا ?
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اس کتے رانا کو جس دن پھانسی ہو گی ماڈل ٹاؤن کیس میں، میں لبرٹی چوک پر مٹھائ بانٹوں گا انشا اللہ۔