نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسین کس نے کروائی؟نام سامنے آ گیا

nawazzaa.jpg


لاہور کے ایک اسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر مزید معلومات سامنے آگئی ہے۔ خبررساں ادارے ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم نوید نامی ایک شخص نے ہسپتال میں اپنے ذاتی تعلقات اور جان پہچان کو استعمال کرواتے ہوئے نواز شریف کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کروائی۔


رپورٹ کے مطابق نوید نامی شخص نے واٹس ایپ پر اسپتال کے ایک ملازم کو نواز شریف کا شناختی کارڈ یہ کہہ کر بھیجا کہ یہ اس کے والد کا شناختی کارڈ نمبر ہے جو کسی بیماری کا شکار ہے۔اسپتال ملازم نے بغیر کسی تصدیق کے شناختی نمبر کا اندراج ویکسی نیشن سسٹم میں کردیا ، نوید کچھ عرصہ قبل لاہور میں ہی قیام پزیر تھا۔

یادرہے کہ نواز شریف کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا جس پر ردعمل دیتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے نواز شریف نے جعلی ویکسین کروالی ہو، ان کی زیادہ شہرت ویسے بھی جعلی کاموں میں رہی ہے، ان کی ماضی میں پیش کردہ تمام رپورٹس بھی جعلی تھیں، مجھے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کا علم نہیں ہے۔