معروف فوڈ چین کے ایف سی نے اپنے سی ای او کا انتخاب پاکستان سے کر لیا

kfc.jpg


کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) سے گریجویٹ کرنے والے صابر سمیع بین الاقومی فوڈ چین "کے ایف سی" کے چیف آپریٹنگ آفیسر بن گئے ہیں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے صابر سمیع کے ایف سی کے موجودہ سی ای او ٹونی لوئنگس کے 2021 کے آخر میں عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔

"یم برانڈز" کے مطابق صابر سمیع اس وقت کے ایف سی میں ڈویژن چیف آپریٹنگ آفیسر اور کے ایف سی ایشیاء کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔یم برانڈز کے سی ای او نے صابر سمیع کی اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "صابر ایک غیر معمولی لیڈر ہیں جن کے پاس قابل ذکر صلاحیتیں اور ہمارے کاروبار کا علم ہے، صابر کا کے ایف سی کے بزنس کو بڑھانے اور دنیا بھر میں کمپنی کی موجودگی کو یقینی بنانے میں بہترین کردار کا ایک لمبا ٹریک ریکارڈ بھی ہے۔

صابر سمیع نے کراچی کے آئی بی اے سے 1988 میں ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز پروکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی) آسٹریلیا سے بطور اسسٹنٹ برانڈ مینجر کیا جہاں انہوں نے1989 سے 1991 تک کام کیا۔

پی اینڈ جی نے 1990 سے 1994 کے درمیان صابر سمیع کو پی اینڈ جی پاکستان میں برانڈمینجر تعینات کیا، صابر نے چار برس کوکا کولا کے ریجنل مارکیٹنگ مینجر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے ، یم برانڈز کے ساتھ صابر سمیع کا تعلق 2009 میں جڑا جو اب تک قائم ہے۔​
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
I believe Pakistani's ko International Food Chains ke bajayi Local Businesses ko promote karna chahiya.

These Chains sucking all $$$$ from Pakistan