کورونا وبا کب تک ختم ہو گی؟امریکی دواساز کمپنی کا بڑا دعویٰ

9.jpg

امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وبا آئندہ برس تک ختم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوا ساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او اسٹینف بینسل نے کہا ہے کہ کورونا وبا آئندہ برس تک ختم ہوسکتی ہے۔ سی ای او موڈرنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی پیداوار بڑھنے سے ایک سال میں عالمی وبا ختم ہوسکتی ہے، ایک برس میں حالات قابو میں آجائیں گے۔

اسٹینف بینسل کا کہنا ہے کہ کمپنی ویکسین کی پیداوار بڑھانے سے 2022 کے وسط تک پوری عالمی آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے خوراکیں دستیاب ہوں گی۔


اسٹینف بینسل نے وبا کے خاتمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں ویکسینیشن اور قوت مدافعت پیدا ہونے کے باعث کورونا وبا بھی جلد فلو کی طرح ختم ہو جائے گی۔

بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسٹینف بینسل نے کہا کہ بہت جلد بچوں اور نومولود کے لیے بھی کورونا ویکسین بنا لی جائے گی۔

بینسل نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ حکومتیں شروع میں ویکسین لگانے والے لوگوں کے لیے بوسٹر شاٹس کی منظوری دیں گی۔ کیونکہ جنہیں پچھلے موسم خزاں میں ویکسین دی گئی تھی انہیں ایک ریفریشر کی ضرورت ہے، بوسٹر شارٹ میں پہلی خوراک کی نسبت آدھی ویکسین دی جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ تھوڑی ویکیسن سے زیادہ لوگوں کو بوسٹر شارٹ لگائے جا سکتے ہیں۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
These are same companies who sell drugs and few years later get sued in damages.
Who believe these bastards.