نیشنل ٹی 20، راولپنڈی اسٹیڈیم سے 5 بکیز رنگے ہاتھوں‌ گرفتار

nation11l21.jpg



نیشنل ٹی ٹوینٹی میں بکیز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا،سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے پانچ بکیز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملوث افراد کو اسٹیڈیم کے اندر یاسر عرفات انکوژر سے پکڑا گیا ہے،جن کا تعلق بھارتی سٹے باز مافیا سے ہے،ان بکیز کو دبئی سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے بکیز کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے دو کو گزشتہ روز جبکہ 3 کو آج گرفتار کر کے نیو ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔


دوران تفتیش بکیز نے بھارت کی بکی مافیہ سے رابطے کا انکشاف کیا ہے، جنہیں دبئی میں بیٹھے سٹے باز سپورٹ کررہے تھے،بکیز کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

بکیز کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے،ایک کی شناخت ذیشان میمن کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ہے، دوسرے کی شناخت وجاہت حسین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق وہاڑی اورعبدالرحمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ دیگر کی شناخت جاری ہے۔


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی دفاعی چیمپئن خیبر پختونخواہ ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرچکی ہے،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پانچویں میچ میں کے پی نے سدرن پنجاب کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے، 153 رنز کا ہدف کے پی نے آخری اوور میں حاصل کیا۔