محمد زبیر کی قابل اعتراض ویڈیو: سوشل میڈیا صارفین کا مخصوص صحافیوں پرمنافقت کا الزام
گزشتہ روز محمد زبیر کی مبینہ طور پر ایک قابل اعتراض اور برہنہ ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ایک خاتون کیساتھ فحش حرکات کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔
محمد زبیر کی ویڈیو کی سب سے پہلے خبر منصور علی خان نے دی لیکن سیاستدان کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ اسکا کس جماعت سے تعلق ہے۔ منصورعلی خان نے خبر دینے کے بعد کچھ عرصہ بعد کہا کہ میں نے اس سیاستدان سے بات کی ہے، اسکا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی اور فیبیریکیٹڈ ہے۔
منصور علی خان کا ٹویٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ویڈیو کسی ن لیگی رہنما کی ہوگی جو منصور علی خان نام نہیں لے رہا ، اگر تحریک انصاف کے کسی رہنما کی ہوتی تو دھوم دھڑکے سے نام لیتا۔
سوشل میڈیا صارفین نے منصورعلی خان کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ جب تحریک انصاف کی بات آتی ہے تو منصورعلی خان نام لینے سے کیوں کترارہے ہیں؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پی ٹی ائی کے وقت آڈیو پر بھی نام لے رہا یے منصور، ن لیگ کے وقت پارٹی کا کوئی ذکر نہیں
محمد زبیر کی ویڈیو پر معروف کامیڈین شفاعت علی نے ٹویٹ کیا کہ سیاست میں ذاتی زندگی کو نہ گھسیٹا جائے، عمران خان کے معاملے میں بھی غلط تھا، اس بار بھی غلط ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شفاعت علی کو اسکے پرانے ٹویٹس کا حوالہ دیا او رکہا کہ جب عائشہ گلالئی، ریحام خان کا ایشو کھڑا ہوا تھا تب شفاعت علی سب سے آگے آگے ہوتے تھے اور دھڑا دھڑ ٹویٹس کرتے تھے، اب جب ن لیگی رہنما کا سکینڈل سامنے آیا تو کہتےہیں کہ سیاست میں ذاتی زندگی کو نہ گھسیٹا جائے۔
اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے شفاعت علی کے پرانے ٹویٹس کا حوالہ بھی دیا۔ جس میں وہ کہتے ہیں کہ عائشہ گلالئی نے دھماکہ کردیا، تحریک انصاف کیلئے بڑا دھچکا، تحریک انصاف مشکلات میں۔۔ جبکہ ریحام خان کی جب کتاب سامنے آئی تھی تب ہی شفاعت نے اسی قسم کے ٹویٹس کئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حامد میر وہی شخص ہے جو عائشہ گلالئی پر دھڑا دھڑ پروگرام کرتا تھا اور یہ دعوے کرتا تھا کہ میرے ثبوت ہیں لیکن جب محمد زبیر کی باری آئی تو خاموش ہوگیا۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ فاروقی اور اقرارالحسن کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ یہ دونوں کیوں انتہائی شدومد سے زبیر کا دفاع کررہےہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اقرارالحسن کے پرانے ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں وہ خاتون اول پر ذاتی حملے کرتے ہیں۔
اقرارالحسن ماضی میں عمران خان کو عائشہ گلالئی کے الزامات پر بھی رگیدتے رہے لیکن زبیر عمر کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے رہے۔