روپے کی قدر میں گراوٹ جاری،اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کے بھنور سے نہ نکل سکی

5.jpg

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید مندی کا شکار ہیں، ایک طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بدستور نیچے جارہی ہے تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز169 روپے 8 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169 روپے 60 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442437412844605441
دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی نئے کاروباری ہفتے کا آغاز غیر حوصلہ افزا ء رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 255 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Whats-App-Image-2021-09-27-at-4-48-25-PM.jpg


کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر ہنڈر ڈ انڈیکس 45ہزار236 اعشاریہ48 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 255اعشاریہ76 پوائنٹس کم کے بعد 44ہزار817 اعشاریہ 76 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔