ہمیشہ پینڈوہی رہو گے،اداکارہ مائرہ خان تضحیک آمیز ریمارکس پرتنقید کی زدمیں

9.jpg

غیر اشرافیہ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا، اداکارہ مائرہ خان شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مائرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے پوچھا کہ کیا ڈیفنس جیسے پوش ایریا میں رہائش اختیار کرنے کے بعد 'برگرز' کے طرز زندگی کی تقلید کرنا ضروری ہے، محض ڈیفنس میں چلے جانے سے تم برگر نہیں بن سکتے، پینڈوؤں تم ہمشہ پینڈو ہی رہو گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ برگرازم آپ کے اندر ہوتا ہے محض ڈیفنس میں شفٹ ہونے سے کسی کے پینڈوپن میں کمی نہیں آسکتی، برگرز کا طرز زندگی اپنانے سے محض ان کے جیسا دِکھا جاسکتا ہے اور کچھ نہیں، اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ پینڈو ہیں تو آپ کی حرکتیں بھی وہی رہیں گی نیچ اور گھٹیا۔

اداکارہ نے ان لوگوں کا مذاق بھی اڑایا جو پیالے کے انگریزی نام کو غلط تلفظ سے بولتے ہیں، کہتی ہیں کہ پہلے "باؤل" بولنا تو سیکھ لیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے اداکارہ مائرہ خان شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

عمر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ بی-گریڈ اداکارہ مائرہ خان ہی واحد حقیقی ڈی ایچ اے والی ہیں، صرف انہیں جم سوٹ پہننے اور ایلیٹ جم میں جانے کا حق ہے کیونکہ آپ سب #باؤل کو باؤل کہتے ہیں، نوآبادیاتی زبان میں مہارت نہ رکھنے پر لوگوں کا مذاق اڑانا اشرافیہ سنوبری کے سوا کچھ نہیں، شرم آنی چاہیئے۔

https://twitter.com/x/status/1441675507246907393
عروج وحید نامی خاتون نے لکھا کہ شرمناک حرکت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442327753169285121
ایک اور صارف نے کہا کہ ہر روز پاکستانی اشرافیہ ان سے نفرت کرنے کی ایک اور وجہ دیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1442084996655767553
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر صرف پوسٹ کرنے سے پہلے لوگ اپنی ان باتوں کو سن لیا کریں تو انہیں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔

https://twitter.com/x/status/1442146403896070158
زوہا نامی صارف نے کہا کہ جس طرح اداکارہ اپنے دن کا آغاز صفر احساس اور سراسر بدتمیزی سے کرنا چاہتی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1442080146614276100
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کر کے معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے پیغام کو صحیح طریقے سے پہنچانے سے قاصر رہیں۔

https://twitter.com/x/status/1442143057172840453
ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی اداکارہ صرف خبروں کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوتی ہیں چاہے ان کے خبروں میں ہونے کی وجہ غلط ہی کیوں نہ ہو۔
 

baalti

Minister (2k+ posts)
iske pyo ki jaib mein paisa na hota toh ueh talentless bhi baqol khud paindu hi hoti...