پنجاب:12ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم دکھانے، گانے پر پابندی

bus.jpg

ملک بھر میں بارہ ربیع الاول عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں، عشرہ رحمت اللعالمین بھی منایا جارہاہے، ایسے میں پنجاب میں بارہ ربیع الاول کے احترام میں اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے، پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا،اس حوالےسے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت اللعالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی،اس کی جگہ قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، اس پابندی کیخلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت کارروائی کا سامنا ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ دن کمی کا اعلان کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ‏عشرہ رحمت اللعالمینؐ اور12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر عظیم الشان تقریبات منعقد کی جائیں گی،مرکزی تقریب 12 ربیع الاول کو ہوگی اور حسب معمول اس روزعام تعطیل ہو گی۔
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
دل کی بڑی خواہش تھی کہ عید میلاد النبی ﷺ جسے عرب میں مولد النبی ﷺ سے منایا جاتا ہے اور پاکستان میں عید میلادالبنی ﷺ سے منایا جاتا ہے حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے آہستہ آہستہ پاکستان میں کئی چھوٹی چھوٹی خرابیوں کا شکار ہو رہا تھا جن خرابیوں کا اس مبارک موقعہ سے کوئی تعلق نہ تھا یعنی چھوٹی سی مثال میوزک طرح طرح کے بے ہودہ گانے اس موقعہ پر بجاناان سب معملات کو حکومتی سرپرستی میں ہی درست کیا جا سکتا ہے جس کی امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ گورنمنٹ ان سب کاموں کو درست کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیاخوبصورت بات ہو کہ ہم اس دن خوب اپنے محبوب آقا ﷺ کا تزکرہ کریں ان کے اوصاف بیان کریں اپنے بچوں کو اہتمام سے ان کی مبارک زندگی سے روشناس کروائیں جس میں ادب شریعت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے

milad-e-mustafa.jpg
 
Baadshaah

MPA (400+ posts)
عید میلادالنبی پر پیسے کا بے جا اصراف ہوتا ہے، مہنگائی کے اس زمانے میں جب غریب کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، اس قسم کی رسومات پر پیسہ ضائع کرنے کی بجائے بہتر ہے کسی غریب کی جیب میں ڈال دیا جائے۔ جگہ جگہ لاکھوں روپے کی جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، برقی قمقمے روشن کئے جاتے ہیں، محافل منعقد کی جاتی ہیں، مولوی اور نعت خواں بلا کر ان پر لاکھوں روپے نچھاور کئے جاتے ہیں، یہ سب فضولیات میں شمار ہوتا ہے اور ان لاکھوں کروڑوں روپوں سے ہزاروں غریب گھروں کو کئی دن کیلئے بہتر زندگی مہیا کی جاسکتی ہے۔
 
Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
The love for Prophet PBUH is to follow he Holy Quran and his Sunnah only ......
Milaad as an event was started by Fatimid of Egypt ......There is no precedence of this from Suhaba RA and Tabaa Tabaeen .....
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
عید میلادالنبی پر پیسے کا بے جا اصراف ہوتا ہے، مہنگائی کے اس زمانے میں جب غریب کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، اس قسم کی رسومات پر پیسہ ضائع کرنے کی بجائے بہتر ہے کسی غریب کی جیب میں ڈال دیا جائے۔ جگہ جگہ لاکھوں روپے کی جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، برقی قمقمے روشن کئے جاتے ہیں، محافل منعقد کی جاتی ہیں، مولوی اور نعت خواں بلا کر ان پر لاکھوں روپے نچھاور کئے جاتے ہیں، یہ سب فضولیات میں شمار ہوتا ہے اور ان لاکھوں کروڑوں روپوں سے ہزاروں غریب گھروں کو کئی دن کیلئے بہتر زندگی مہیا کی جاسکتی ہے۔

(1) ہر سال جشن سعودیہ منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
2۔ ہر سال غسل خانہ کعبہ ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
3۔ ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
4۔ غلاف کعبہ پر آیت لکھی جاتی ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
5۔ مکہ مکرمہ مدینہ منورہ میں تہجد کی اذان ہوتی ہے جس کا ثبوت قرآن و حدیث میں نہیں
6۔ ۔مدارس میں ہر سال ختم بخاری ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
7۔ محافل سجائی جاتی ہے جلسہ عام ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
8۔ ہر سال تبلیغی اجتماع ہوتا ہے چلّے لگائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
9۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان کے وصال کے ایام منائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
10۔ جشن دیوبند و اہل حدیث منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
11۔ ذکر میلادِ مصطفیٰ صلی الله عليه وسلم منانے کا کسی صحابی ائمہ محدث و بزرگان دین نے منا کیا ہو اس کا بھی قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں ۔
لیکن جیسے ہی میلادالنبی صلی الله عليه وسلم منانے کی بات آ جائے سارے نام و نہاد مفتی دین کے ٹھیکیدار کھڑے ہو جاتے ہیں اور شرک و بدعت کا شور الاپنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب کہ انہیں خود شرک و بدعت کی تعریف نہیں معلوم ۔

ہم اپنے نبی پاک صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم سے پیار کرتے تھے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے تا قیامت،
ہر حال میں سرکار صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا میلاد کرتے تھے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے تا قیامت،❣️❣️

مرحبا صد مرحبا میلاد کا موسم آیا ہے۔
 
اگر کسی نے عید میلادالنبی منانی ہے تو اس کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بارہ ربیع الاول کے دن ہر قسم کی دھوکہ بازی، جھوٹ، ملاوٹ، بے ایمانی سے خود کو روک لیں۔ اگر پاکستانی قوم ایک دن کیلئے بھی بددیانتی سے باز نہیں آسکتی تو پھر اس ڈرامے بازی کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ کوئی ایک دن تو ایسا ہو جس میں سب کو یقین ہو کہ آج کے دن ہر دوکان سے مجھے خالص دودھ ملے گا، آج کے دن کوئی میرے ساتھ دھوکا دہی نہیں کرے گا، آج کے دن میں جو بھی چیز خریدوں گا وہ خالص ہوگی؟ کیا پاکستانی قوم ایسا کرسکتی ہے؟
 
Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Just remember Allah will not forgive huqooq ul ibaad till that person itself forgive you. but huqooq ul Allah, Allah is more meaningful.