نور مقدم قتل کیس : ظاہرجعفر سمیت 12 ملزمان پر فردجرم عائد


نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے مرکزی ملزم سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں نور مقدم کیس کی سماعت ہوئی جس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر ملزمان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آبا د کی ضلع کچہری لایا گیا ، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی، ضمانت پر رہا تھراپی ورک کے چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت تھراپی ورک کے 6 ملزمان سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 20 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر والد ذاکرجعفر، عصمت، افتخار، جمیل، جان محمد ، تھراپی ورک کے طاہر ظہور پر فردجرم عائدکی گئی۔

سیشن کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم پر دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر عمل در آمد کا آغاز کردیا گیا ہے، عدالت نے سماعت کو 20 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔
 
Last edited by a moderator: