کروڑوں کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی اداکارہ نورا فتیحی طلب

nooraaa.jpg


بھارتی اداکارہ ،ماڈل و ڈانسر نورا فتیحی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں پوچھ کچھ کے لیے طلب کیا تو اداکارہ گزشتہ روز سیاہ رنگ کے لباس میں ای ڈی آفس پہنچ گئیں۔

خبر رساں ادارے ایکسپریس کے مطابق اداکارہ کی طلبی کیلئے باقاعدہ سمن جاری کیے گئے تھے اور ان کے بعد نورا فتیحی ای ڈی آفس کے باہر نظر بھی آئیں جن کی دفتر میں داخل ہوتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سکیش چندراشیکھر نامی بھارتی فراڈیے نے 200 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کی جس میں تحقیقات کیلئے پہلے بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی شامل تفتیش ہو چکی ہیں۔ ای ڈی کے عملے نے اداکارہ سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ جب کہ انہیں 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔


بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سکیش چندراشیکھر نامی ملزم جیل میں قید ہے اور اندر سے ہی بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ اس نے ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا تھا اس کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ اس کارروائی کا ماسٹر مائنڈ چندراشیکھر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1448552766863921153
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکیشن چندراشیکھر عادی مجرم ہے جو کہ 17 سال کی عمر سے جرائم میں ملوث ہے، اس کے خلاف بھارت کے متعدد تھانوں میں کئی شکایات درج ہیں، وہ جیل میں بیٹھ کر بھتہ خوری کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

جیکولین فرنینڈس سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں پتاچلا تھا کہ وہ چندراشیکھر کی پارٹنر لیناپال کی وجہ سے اس کارروائی کے نرغے میں آئیں جبکہ نورا فتیحی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Idia ek khaliss HINDU state hey .... ye kissi doosrey mazhab ki kamyabi bedasht nahein ker saktey .... Jinnah Sahab ne sahi kaha tha .... India ke musalmaan sari omer apni wafadari sabat kerney mein guzar dein gay .