ایف بی آر کی تاریخ کے سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع

fbr.jpg


ایف بی آر نے اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع کرلئے، توسیع شدہ آخری تاریخ تک یعنی پندرہ اکتوبر تک ایف بی آر نے 48ارب 60کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا، جبکی صرف نصب شب تک 26لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے،ٹیکس سال 2020میں آخری تاریخ 8دسمبر 2020کو 18لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے اور 29ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوا تھا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 45فیصد اضافہ ہوا اور جمع شدہ ٹیکس ریونیو میں 64فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،جبکہ گزشتہ سال 15اکتوبر2020تک صرف5لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے، اور 2020تک 9ارب 80کروڑ روپے ٹیکس جمع جمع ہوا تھا،ٹیکس سال 2020میں 30جون 2021 تک مجموعی طور پر 30لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے اور ان سے 54ارب 70 کروڑر وپے ٹیکس جمع ہوا۔

اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کا کہا گیا تھا، جس پر ترجمان ایف بی آر نے واضح کردیا تھا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے،ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور نیشنل بینک کی شاخیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں،ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے کہا تھا کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اس لئے ٹیکس گزار جلد از جلد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروالیں، مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے۔
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
not enough, need to collect at 60 times more to pay off debt.
current collection, 54,700,000,000 RS
Need========= 3,300,000,000,000 RS
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
روپے کی قدر 500 روپے فی ڈالر کردیں ، ریکارڈ مزید بڑا ہوجائے گا ، امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھ جائے گی