ویڈیو : افغان طالبان نے ناکارہ اور تباہ شدہ فوجی گاڑیوں کی مرمت شروع کردی

afg.jpg


طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان صوبے بغلان میں ناکارہ اور تباہ شدہ فوجی گاڑیوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے سابق حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تباہ ہونے والی درجنوں سرکاری گاڑیوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کے ڈھانچے صوبہ بغلان کی سڑکوں پر اطراف میں آج بھی پڑے ہوئے ہیں۔

طالبان حکومت نے تباہ شدہ گاڑیوں کے مرمتی عمل کے لئے ریفارم کمیشن تشکیل دے دیا، کمیشن بغلان میں سڑکوں کے اطراف موجود تباہ شدہ سرکاری گاڑیوں کو جمع کرے گی اور ان کی مرمت کے کام اپنی نگرانی میں مکمل کروائے گی۔

بغلان میں طالبان ریفارم کمیشن کے سربراہ مولوی عبدالرحمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ کمیشن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ تباہ شدہ تمام گاڑیاں اکٹھی کرے اور انہیں ایک مخصوص جگہ پر منتقل کرنے کے بعد ان کی مرمت کا عمل شروع کرے۔

https://twitter.com/x/status/1447485329317974016
کمیشن کے رکن مولوی محمد اسماعیل مظہری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام فوجی ساز و سامان اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ ساز و سامان چوری کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ صرف سرکاری گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں۔

بغلان پولیس کمانڈ ورکشاپ کے انچارج قاری ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ انجنیئرز کی ایک ٹیم جدید آلات کے ساتھ ان گاڑیوں کی مرمت کا کام کر رہی ہے جبکہ تمام گاڑیاں مرمت کے بعد طالبان فورسز کے حوالے کر دی جائیں گی۔