پنجاب : بارہویں جماعت میں طلباء کے 100فیصد نمبر ، کنٹرولر امتحانات حیران

res.jpg


لاہور سمیت صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے،لاہور میں طلبا نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا،کنٹرولر امتحانات نے بھی آف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے نتائج پر حیرانگی کا اظہار کردیا،ساتھ ہی طاہر حسین نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ طلبا نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں مکمل نمبر حاصل کیے ہوں، اس سے قبل بھی طلبا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔

طاہر حسین جعفری کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات انتہائی غیر تسلی بخش انداز میں ہوئے،اس سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کورونا کی وجہ سے اختیاری مضامین پر مشتمل تھے، اختیاری مضامین میں لیے گئے نمبر 5 فیصد اضافی نمبرز کے علاوہ لازمی مضامین میں تناسب سے دیئے گئے تھے۔

جانئے اے آر وائی کے بیورو چیف ملتان سے طلباء کے پورے پورے نمبر کیسے آئے؟


کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ شیٹس پر اپنے نام اور رول نمبر لکھنے کے باوجود سیکڑوں طلبا نے انتخابی مضامین میں 33 نمبر حاصل کیے، کیونکہ تمام طلبا کو پاسنگ مارکس دینا بورڈ کی کورونا وائرس پالیسی تھی،انہوں نے کہا کہ اس سال 98.71 فیصد طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 1 لاکھ 85 ہزار 725 طلباء شریک ہوئے۔ 31 ہزار 353 طلبا اے پلس گریڈ، 23 ہزار 737 طلباء اے گریڈ اور بی گریڈ میں 29 ہزار 601 طلباء پاس ہوئے۔ 35 ہزار 67 طلباسی گریڈ اور 39 ہزار 219 ڈی گریڈ میں پاس ہوئے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
You wrote " These boys won’t be write a grammatically correct paragraph in English and Urdu. "

I have a feeling there is a slight grammatical error in your sentence too. It proves you also must have got 100% marks in your HSc. (It is just a joke, don't take it personally).