پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ، صارفین نے حکومت پر طنز کے تیر برسا دیے

2eterolrection.jpg

پیٹرول کی قیمت میں لگی آگ نے سب کو جھلسا دیا، سوشل میڈیا پر بھی خوب شور شرابا ہورہا ہے، ٹوئٹر پر پیٹرول پرائس سمیت دیگر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے،صارفین کی جانب سے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے،صارفین کا پارہ اس وقت بہت ہائی ہے اور وہ اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں۔

لیگی رہنما حنا پروزیز بٹ نے لکھا عمران نیازی کچھ عرصہ مزید وزیراعظم رہا تو پیٹرول ، چینی، گھی ، کوکنگ آئل وغیرہ دکانوں پر نہیں لوگوں کو عجائب گھر میں ملیں گے۔۔۔اس نااہل کو ہٹاؤ ملک بچاؤ

https://twitter.com/x/status/1449309978414788608
جواب میں بابر بٹ نے کہا کہ آپ بھی مہربانی فرما کر لانگ مارچ کی کال دے دیں بہت ہو گیا تماشا غریب عوام مر رہے ہیں، مہنگائی سنگل ایجنڈا رکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1449310319008911361
عمر غنی نے کہا کہ جب وزیرِاعظم صاحب نے کہا تھا کہ ہم ملک کا جی ڈی پی اوپر لے کر جائیں گے تب کوئی نہیں سمجھا تھا کہ
اس کا مطلب گیس، ڈیزل اور پیٹرول ہے۔

https://twitter.com/x/status/1449310612740313093
اقصی نے طنزیہ لکھا آہستہ آہستہ لیکن پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1449246766067503105
سوشل میڈیا صارفین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو حکومت کی ناکامی قرار دے کر خوب طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔