سندھ میں بے حسوں کاراج،ریپ کی شکارلڑکی کو جرگےمیں ملزمان سےصلح کرنےکامشورہ

3sindhraprjirga.jpg

حکومت سندھ کی بے حسی، ریپ کا شکار لڑکی کو انصاف دلانے کے بجائے تماشا لگانے کا مشورہ دے دیا ہے،پنوعاقل میں اسکول کی طالبات کے ساتھ ریپ کے بعد نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن ایم پی اے شمیم ممتاز نے متاثرہ لڑکی کو مشورہ دیا کہ وڈیرے علاقے کے باپ ہوتے ہیں جرگہ بلا کر فیصلہ کرلیا جائے۔

شمیم ممتاز نے پنوعاقل میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی،جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت سے انصاف میں تاخیر ہوجائے گی اس لیے بہتر ہے کہ دونوں فریقین آپس میں بیٹھ کر صلح کرلیں، وڈیرہ گاؤں کا باپ ہوتا ہے، انہیں دعوت دیتی ہوں کہ وہ معاملے کا فیصلہ کروائیں، سندھ حکومت انصاف کیلئے بھرپور ساتھ دے گی۔

https://twitter.com/x/status/1449056843020611588
حکومتی رکن کی جانب سے اس طرح کے بیان نے متاثرہ لڑکی کے والدین کو مایوس کردیا، سول سوسائٹی نے معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کردی، وکلاء اور سول سوسائٹی نے بیان کو توہین عدالت قرار دے دیا۔

یہ جانتے ہوئے بھی کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ 16 سال قبل ہی صوبے میں جرگوں پر پابندی لگاچکی ہے، اس کے باجود ایک خاتون عہدیدار کا ایسا بیان شرم کا باعث ہے،پنوعاقل میں 8 سے زائد بچیوں کے نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کی شکایات پر پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لے چکی ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

 

Behrouz27

Minister (2k+ posts)
جب عدالتیں کرپٹ اور جج بکاؤ مال ہیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے