حکومت کا ایس ایچ اوز کی تقرری کیلئے بڑی شرط عائد کرنے کا فیصلہ

12sho.jpg

وفاقی حکومت نے محکمہ پولیس میں ایس ایچ او رینک پر تقرری کیلئے کم از کم تعلیم بی اے مقرر کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) کے کم از کم بی اے پاس ہونے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔

وزیر قانون فروغ نسیم کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت فوجداری مقدما ت کیلئے اصلاحات کررہی ہے، ان اصلاحات کے نافذ ہونے کے بعد فوجداری مقدمات 9 ماہ میں نمٹائے جاسکیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قانون ملکیت میں ترمیم کیلئے بل پیش کیا تو وکیل ہمارے خلاف ہوگئے کیونکہ اس قانون کے پاس ہونے کے بعد وکیلوں کے کیسز کم ہوجائیں گے، تاہم جتنی بھی مخالفت ہوجائے حکومت پرواہ نہیں کرے گی، حق و سچ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ ہمارے پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے لہذا ایسی قانون سازی کریں گے کہ ایک تھانے کا ایس ایچ او کم از کم بی اے پاس تو ہو، فرانزک کی اہمیت کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جائے گی۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
Not only BA or more but the track record should be very clear.
ٹریک ریکارڈ تو اس ملک میں صدور اور وزرائے اعظم کا ٹھیک نہیں رہا اور آپ ایس ایچ او سے پاکیزگی کی امید لے بیٹھے ہیں۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
ٹریک ریکارڈ تو اس ملک میں صدور اور وزرائے اعظم کا ٹھیک نہیں رہا اور آپ ایس ایچ او سے پاکیزگی کی امید لے بیٹھے ہیں۔
Siasat Dano pe tu hold nahi kam AZ kam in ko hi control kar le.
Agar siasi Bharti na ho.
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
Siasat Dano pe tu hold nahi kam AZ kam in ko hi control kar le.
Agar siasi Bharti na ho.
یہاں ہر نُکر میں کھوتی شریف کے پیدہ کردہ سانپ اور سپولئے بیٹھے ہیں۔ آدھا پنجاب (چَلو بھر پانی میں ) مرے گا تو ہی کوئی اچھائی پیدا ہو گی۔ یہی اصول سندھ پر بھی لاگو کر لیں۔