بھارت میں پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر، عوام سیخ پا


بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی جس کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چڑھاؤ جاری رہنے کے دوران بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن 35-35 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 49پیسے ہوگئی/

دارالحکومت نئی دہلی میں آج پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر105.49 روپے فی لیٹر ہوگیا جو پاکستانی کرنسی میں 240 روپے بنتے ہیں جبکہ ڈیزل 94.22 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے، اس سے قبل پیر کو مسلسل ساتویں دن پیٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔اس کے بعد دو دن تک قیمتی برقرار رہیں لیکن اس کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ کا دور شروع ہوگیا۔

بھارت میں اس وقت سب سے مہنگا پٹرول ممبئی میں ہے جہاں پٹرول کی قیمت 111.43 روپے ہے جو پاکستانی روپوں میں 254.24 بنتے ہیں جبکہ ڈیزل 102.15 روپے (233.07 پاکستانی روپے ) فی لٹر ہے۔

چنائی میں پٹرول 102.70 روپے(234 پاکستان روپے) اور ڈیزل 98.59 روپے فی لٹر، کولکتہ میں پٹرول 106.10 روپے اور ڈیزل 97.33 روپے فی لٹر ہے۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیٹرول 114اعشاریہ 09روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103اعشاریہ 40روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

اس مہینے میں اب تک ان دونوں تیل کی قیمتوں میں 16 دنوں میں سے 13 دن اضافہ ہوا ہے، رواں ماہ اب تک پٹرول 3.85 روپے فی لٹر اور ڈیزل 4.35 روپے فی لٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں تیل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ مختلف ریاستوں میں تیل کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر برقرار ہے، امریکا میں ہفتے کے آخر میں خام تیل میں اضافہ ہوا، اس دوران برینٹ کروڈ 0.86 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 84.86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل 1.17 ڈالر اضافے کے ساتھ 82.28 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
If Indian not happy with price they can move to Pakistan and if Pakistani are not happy they can move anywhere they like. Nawaz is example for us.