پاکستان کے GSP پلس اسٹیٹس میں توسیع :چوہدری سرور کی کوششیں رنگ لے آئیں؟

sarii11i.jpg


جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی ہو گا، گورنر چودھری سرور پُرامید

اے آر وائی کا کہنا ہے گورنر پنجاب نے یورپی یونین کے دورے کے دوران 4 نائب صدور اور متعدد ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر چودھری سرور نے اپنے دورے کے دوران 30 سے زائد ارکان یورپی پارلیمان سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی، برسلز، ہنگری سمیت دیگرممالک کا دورہ مکمل کرلیا، انہوں نےانسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کےسربراہان سےملاقاتیں کیں جبکہ اٹلی کےاراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

چوہدری سرور ہنگری کے وزیر زراعت اور دفتر خارجہ کے نمائندوں سے بھی ملے، ملاقاتوں میں نائب صدر اور یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کا اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کا منصوبہ ناکام ہو رہا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے 20ارب ڈالرز سے زائد کا فائدہ ہوچکا ہے، قوی امید ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کےحق میں ہی آئےگا۔