پشاور، آئس نشہ تیار کرنے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، ملزمان گرفتار

peshawar-ice-drug2133.jpg


پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس نے منشیات بنانے والی تین فیکٹریوں پر چھاپے مارے ہیں جس میں کروڑوں مالیت کی منشیات بشمول آئس برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان گرفتار۔

نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کے رہائشی علاقے کے تین مکانوں میں آئس سمیت دیگر نشہ آور مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ان مکانوں پر چھاپہ مارا تو مکان کے اندر سے آئس اور دیگر منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے، برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے، فیکٹری میں موجود ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا کے مطابق فیکٹری سے 126 کلو گرام نشہ آور کیمیکل،5 کلو گرائم آئس، 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد تیار گولیاں اور منشیات تیار کرنے والی مشینیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1450799531952648202
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں آئس کی گولیاں تیار کی جاتی تھیں جو مقامی سطح پر فروخت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اسمگل بھی کی جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران تین موٹر سائیکلیں، 9 لاکھ روپے کیش رقم بھی برآمد ہوئی ہے ، موٹر سائیکلوں اور کیش کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے دوران تفتیش ملزمان سے اہم انکشافات کا بھی امکان ہے۔۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
واشنگ مشین جتنی فیکٹری ہوتی ہے جو گھر گھر میں ہے صرف تین پکڑی گئی ہیں جو پولیس کو بھتہ نہیں دے رہی ہونگی
وہ شعر کے پی کے پر ہی لکھا گیا تھا
دس کھاں شہر پشور اندر کنیاں نشے دیاں فیکٹریاں نے