وزیراعظم کی ہدایت پر وزراء کی کمیٹی کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرے گی

3pmtlptalk.jpg

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں کالعدم تنظیم کے مظاہرے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی ہدایات کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امو رسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری کو فوری طور پر دیگر وزراء کے ہمراہ لاہور پہنچ کر کالعدم تنظیم سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


وزیراعظم عمران نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل ہیں، کمیٹی آج ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے علمائے کرام سے رابطہ کیا اور کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، ہماری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے اپنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس میں مفتی محمد وزیر علی، علامہ غلام عباس فیضی، مفتی عمیر الظاہری شامل ہیں۔