این اے 133 الیکشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

na1233.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 133 ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے133لاہورضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن نے مرحوم رہنما پرویزملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، جس کی پارلیمانی بورڈ نے منظوری دے دی۔

ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائشہ پرویزملک این اے133ضمنی الیکشن میں امیدوارہوں گی۔نوازشریف اور شہباز شریف نے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پرویز ملک کی پارٹی کیلئے خدمات کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلامی احکامات کے مطابق شائستہ پرویز ملک صاحبہ عدت پوری کرینگی ۔انتخابی مہم وہ نہیں مگرpmlnاورانکا خاندان چلائیں گے-سینیئر خاتون سیاسی رہنماکا براہ راست انتخاب خواتین کوقیادت دینے کی کاوش ھے ۔رکن اسمبلی کی وفات پرانکی فیملی کو پارٹی ٹکٹ دینا ھر جماعت کی روایت ھے

https://twitter.com/x/status/1452087785498628099
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 133 کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا حتمی اعلان کیا۔ جمشید اقبال کو این اے 133 کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کردیا۔ این اے 133میں چوہدری اسلم گل پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویزاشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھرپورطریقےسےانتخابی مہم چلائیں گے، پیپلزپارٹی لاہور ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی۔

پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارکنان ضمنی انتخاب کےحوالے سے پرجوش ہیں، عام آدمی کی آوازحکمرانوں کوسنائی نہیں دے رہی، حکومتی ترجمانوں کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے۔حکومت نے ہر طبقے اورکمیونٹی کو پریشان کردیا ہے ، کنٹینرز پر کھڑے ہو کر لوگوں کو سبز باغ دکھائےگئے۔

تینوں جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ، ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک جبکہ پیپلزپارٹی کے اسلم گل مدمقابل ہوں گے لیکن اصل مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔


اس حلقے میں تحریک لبیک کا بھی اچھا خاصا ووٹ بنک ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے مطلوب انقلابی یا چوہدری کاشف کو ٹکٹ ملنے کاامکان ہے۔


یاد رہے کہ چن روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر اور سینئر رہنما پرویز ملک انتقال کر گئے تھے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Why political parties thinking that if MNA/MPA died then seat is his/her asset and must go to the family?
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Why political parties thinking that if MNA/MPA died then seat is his/her asset and must go to the family?
It's pure nepotism which has cursed Pakistan for decades in the form of the Sharif's and Bhutto's. It has obviously trickled down to every politician who is a member of these parties.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
It's pure nepotism which has cursed Pakistan for decades in the form of the Sharif's and Bhutto's. It has obviously trickled down to every politician who is a member of these parties.
Politicians believing the people in their constituency are their property and after death will be distributed in family lile other assets.