بابراعظم اور رضوان کا پاکستانی کرکٹرز میں منفرد ریکارڈ،کتنے رنز مکمل کرلئے؟

babar.jpg


پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی بہترین شراکت کا ریکارڈ بناتے ہوئے 1000 رنز مکمل کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بطور جوڑی 1000 رنز مکمل کر لئے، جوڑی نے 1000 رنز 17 میچوں میں بنائے ہیں۔


پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 100 رنز بنائے تھے جبکہ دونوں کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے زیادہ سنچریز والی شراکت بھی ہے۔

بابراعظم اور محمد رضوان سے قبل کسی بھی پاکستانی کرکٹرز کی جوڑی پارٹنر شپ میں 1000 رنز نہیں بنا سکی تھی۔ واضح رہے 2012 میں پاکستان کے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ پر بہترین شراکت کا ریکارڈ بھارت کے خلاف 106 رنز تھا۔

جبکہ دوسری طرف بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین نے شکست کا ذمہ دار محمد شامی کو ٹھہراتے ہوئے انہیں غدار اور پاکستانی ایجنٹ تک کے القابات سے نوازنا شروع کردیا تھا۔

بھارت کی شکست میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان اس نفرت آمیزمہم کو دیکھتے ہوئے خاموش نہ رہ سکے اور بول پڑے۔

https://twitter.com/x/status/1452918730044891141
ٹویٹر پر محمد شامی کا ایک اسکیچ شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کوئی انداز ہ بھی نہیں لگاسکتا کہ ایک کھلاڑی اپنے ملک کیلئے کن قربانیوں ، مشکلات اور دباؤ سے ہوکر گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد شامی ایک اسٹار کرکٹر ہیں ، ان کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ہوتا ہے ، براہ کرم اپنے اسٹارز کی عزت کریں۔

محمد رضوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کو تقسیم کے بجائے اتحاد سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ لوگوں میں تقسیم پیدا کرنے کیلئے نہیں بلکہ متحد ہونے کا ذریعہ ہونی چاہیے۔
 
Last edited: