ویرات کوہلی کا ریکارڈ محمد رضوان کے ہاتھوں ٹوٹ گیا

virat-rizwan-record-21131344.jpg


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آفیشل ویب سائٹ آئی سی سی کرکٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان اپنے مایہ ناز کھیلنے کے انداز کے باعث ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں جنہوں نے سب سے بہتر ایوریج کے ساتھ اپنے1000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کی ٹی 20 میں رنز بنانے کی اوسط اس وقت 52 اعشاریہ 77 ہے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز 52 اعشاریہ 72 کی اوسط کے ساتھ مکمل کیے تھے محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے رواں سال ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ 838 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں، دوسرے نمبر پر کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے موجودہ کیلنڈر سال میں 596 رنز بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کی اوپنر جوڑی 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی گذشتہ روز اپنے نام کیا تھا۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے یہ اعزاز صرف 17 میچوں میں حاصل کیا ہے، اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے بازوں کی جوڑی پارٹنر شپ میں 1000 رنز نہیں بنا سکی ہے۔


اس جوڑی نے جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اب تک کی سب سے لمبی 152 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

ان سے قبل ستمبر 2007 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ڈیون اسمتھ نے 145 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Wish him more success. He really is a promising performer not only with the bat but also as a wicket keeper.