حسن علی کو کامیابی مل گئی،عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا

hassan.jpg


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار کارکردگی جاری ہے،حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا،حسن علی نے بنگلادیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس میں انہوں نے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔

https://twitter.com/x/status/1464504305537404928
حسن علی کی شاندار بولنگ کے باعث بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی،کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق 1993 کے بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے بہترین سال رہا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولرز اب تک 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل 1993 میں پاکستانی بولرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں لی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1464479228393508865
کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد کا کہنا ہے کہ اس سے قبل عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا،قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993 میں بھی یہ اعزاز پاچکے ہیں،پاکستان کی جانب سے وہ واحد فاسٹ بولر ہیں جو ایک سال میں 6 مرتبہ پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1464480386759626756
دوسری جانب چٹانگ گانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو تیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، لٹن داس نے ایک سو چودہ اور مشفیق الرحیم نے اکیانوے رنز اسکور کیے ہیں،فاسٹ بولر حسن علی نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے۔

 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے پہلے والے تین مواقع میں سے صرف ایک وقار یونس کا ۱۹۹۳ والا حس علی سے بہتر ہے کیونکہ تب وقار نے بھی سات میچوں میں چھ دفعہ پانچ پانچ وکٹیں لیں تھیں۔ باقی دونوں موقعوں پر عمران اور وقار نے نو نو میچ کھیل کر پانچ دفعہ پانچ وکٹٰیں لیں تھیں جبکہ حسن علی نے سات میچوں میں کارنامہ انجام دیا ہے۔