کیا حکومت گھریلو گیس کنکشن ختم کرنے جا رہی ہے؟

2%DA%AF%D8%A7%D8%B3%DA%BE%DB%81%D9%85%D8%B1.jpg

ملک بھر میں موسم سرما کے ساتھ ساتھ گیس بحران کی سوغات ملی، سندھ ہو یا پنجاب یا پھر کے پی کے گیس نایاب ہے، عوام کیلئے دو وقت کا کھانا بنانا مشکل مرحلہ بنتا جارہاہے، ایسے میں سیکریٹری پیٹرولیم نے گھروں میں سلنڈر کے استعمال کا مشورہ دیدیا۔

سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے،بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، ہمیں گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1464295387053780999
حکومتی مقرر کردہ اوقات کار پر بھی گیس دستیاب نہیں،جس کے باعث لوگ سلنڈرز اور لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں،ملک میں گیس کی کمی کے بارے میں اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس بحران کی وجہ طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کے ساتھ فوری نوعیت کی فیصلہ سازی کا بھی فقدان ہے۔

پاکستان میں گیس کا ایک بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جس میں معیاری ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام ہے۔ معیشت میں گیس کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔ ملک میں اس وقت 13315 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن، 149715 کلومیٹر ڈسٹری بیوشن اور 39612 کلو میٹرسروس گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک ہے جو ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کو گیس فراہمی کے کام آتا ہے۔