راولپنڈی:جج کو پرس مارنا مہنگا پڑگیا،خاتون کو 5 سال قیدکی سزا

woman11312.jpg


راولپنڈی میں خاتون کا جج کو پرس مارنا بڑا مہنگا پڑا، عدالت نے توہین پر خاتون کو پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے، راولپنڈٖی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کا جرم ثابت ہوگیاہے۔

سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزادی گئی ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سزا سنائی۔

ملزمہ ضمانت پر رہا تھی،عدالتی فیصلے کے بعد لیڈیز پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے خاتون اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے،ملزمہ سفینہ بی بی نے رواں سال اپریل میں کمرہ عدالت میں شور شرابا کیا اور پرس دے مارا تھا۔

ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے،ملزمہ نے سزاکے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے ملزمہ کو سزا کے فیصلہ کی نقل بھی فوری فراہم کر دی ہے۔

دوسری جانب نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبور کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گ
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کیا بات ہے اس دوہرے انصاف کہیں ان ججوں کو ایک جوڑا سامنے بیٹھا کر گالیاں دیتا رہا اور یہ سلسلہ بھی کئی دن تک جاری رہا اور انہوں اسے باعزت معافی تلافی کے ساتھ بری کیا اب تو یہ خبر بھی کنفرم ہوگئی کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بدنام زمانہ قاضی فائز عیسی گالیاں دینے والا جوڑا بھی موجود تھا اسی لیے شرکا پر وہی رنگ تھا کہ جس کو مرضی گالیاں دو بڑا بھلا کہو عزتے اچھالو یہاں کوئی کسی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور وہاں وکیلوں اپنے ہی چیف چٹس کو سامنے بیٹھا کر وہ شرمندہ بے عزت کیا ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، جس کی مثال نہیں ملتی اب بات سامنے آئی اصل میں ان سب کے پیچھے محرکات نواز شریف ، قاضی فائز عیسی جسٹس افتخار کا گروہ بدنام زمانہ ٹرئیکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہندوستان سے ایک بڑی تعداد کو اس کانفرنس میں آنے کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان کو ویزے نہ ملے جس کا دکھ افسوس مزمت حامد میر نے کانفرنس میں کروائی کیوں کہ یہ انہیں بلا کر دیکھنا چاہتے تھے دیکھو ہم کیسے تمھاری دی ہوئی رقم سے کتوں سے زیادہ وفاداری نبھا رہے ہیں اس لیے مال بھرہاؤ یہاں یہ وکیل جوک در جوک تیار ہیں مال کے بدلے اپنے اوپر لعنت بھجنے کے لیے جس کاعملی مظاہرہ وہ اپنے چیف کو بے عزت کرکے کر چکے ہیں
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Kia Chay Kisam Ka Insaaf hai, Log pora mulk loot gaey aur woh bahar phir rahey hain. Allah in sab haram khoron pe Azaab nazil farmaey Ameen!