قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

16shaheen.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، رواں سال ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف کھیل کے تیسرے روز شاہین آفریدی اس سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرزمیں 41 وکٹوں کے ساتھ ایشون دوسرے اور پاکستان کے ‏حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1464918325809623040
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ اچھی سے اچھی باولنگ کروں۔ پارٹنرشپ کے ساتھ باؤلنگ کرتے ہوئے مزہ آرہا ہے، حسن علی کی عمدہ باؤلنگ نے بھی وکٹیں لینے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں اور پاکستان کو جیت دلائیں۔

https://twitter.com/x/status/1464924238880595975
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے، بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔ مشفق الرحیم 12 اور یاسر علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔