ڈالر 176 روپے کی سطح بھی عبورکرگیا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

5psxdo26n.jpg


روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار۔۔۔ ڈالر 176 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور آج امریکی ڈالر 176 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 74 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 20 پیسے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1465267362144440323
یاد رہے کہ 12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی لیکن ایک ہفتے بعد دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 177 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب کئی روز کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی، مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہوگئی تھی تاہم آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی شاندار انداز میں واپسی ہوئی۔

Clipboard21.jpg


کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1215.189 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45330.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جس کے باعث 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔

جبکہ کاروبار میں 2.76 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 10 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار 494 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

'