کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر ماڈل کی معافی

kartar-pur-pics.jpg


سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی,صالحہ امتیاز نے انسٹاگرام پر اپنا معافی نامہ جاری کردیا۔

صالحہ امتیاز نے لکھا کہ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی شوٹ یا کسی چیز کا حصہ بھی نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں جاننے کے لیے کرتار پور گئی تھی۔

صالحہ نے مزید لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں کیا گیا تھا اگر میں نے کسی کو تکلیف دی ہے یا وہ سوچتے ہیں کہ میں نے وہاں کی ثقافت کا احترام نہیں کیا تو میں معافی چاہتی ہوں۔



ماڈل نے کہا کہ انہوں نے صرف لوگوں کو تصویریں کھینچتے دیکھا اور میں نے وہاں بہت سی سکھوں کی تصویریں بھی کھینچیں,میں سکھ کلچر کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں تمام سکھ برادری سے معافی چاہتی ہوں۔


ماڈل نے مزید بتایا کہ یہ تصاویر صرف یادگار کے طور پر لی تھیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں, مستقبل میں، میں ہمیشہ ان چیزوں کے بارے میں محتاط رہوں گی اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کروں گی۔اُصالحہ امتیاز نےمداحوں سے اپیل کی وہ اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ فوٹو شوٹ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔

خاتون ماڈل صالحہ امتیاز کی تصاویر سامنے آنے پر سکھ برادری نے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا,اب صالحہ امتیاز نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی ہے۔