حیدر آباد میں ظلم کی انتہا،300 روپے کیلئے محنت کش کی جان لے لی

3karachi.jpg

حیدرآباد میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ جہاں چند روپے کی خاطر پچاس سالہ محنت کش کی زندگی چھین لی گئی, تین سو روپے کے لیے ڈاکوؤں نے محنت کش کو قتل کردیا۔

واقعہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پیش آیا, جہاں گھر کے باہر ٹافی، بسکٹ کی دکان لگانے والے 50 سالہ شخص نور حسن کو تین ملزمان نے قتل کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1465516790818263047
ملزمان نے تین سو روپے چھیننے کی کوشش کی تھی غریب محنت کش نے مزاحمت کی تو ملزمان نور حسن کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے پانچ بچے ہیں، نور حسن گھر کے باہر ہی چیز کی دکان لگا کر گھر کا گزر بسر کرتا تھا,مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے, واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔