سام سنگ نے باقاعدہ طور پر پاکستان میں موبائل فون کی تیاری شروع کر دی

mobile.jpg


انگریزی روزنامہ ڈان کے مطابق جنوبی کوریا کے موبائل مینو فیکچرر سام سنگ نے بالآخر باقاعدہ طور پر پاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اس سے اس صنعت اور وزارت تجارت کو امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملک کا درآمدی بل کم ہوجائے گا۔

یہ پیش رفت کمپنی کے اعلیٰ منیجرز کی سینیٹرز کے ساتھ ایک اجلاس میں سامنے آئی جنہوں نے پروڈکشن سائٹ کا دورہ کیا اور اس کا مقصد پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑھتے ہوئے نئے شعبے اور آنے والے چیلنجز کے بارے میں بریفنگ حاصل کرنا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین فیصل سبزواری نے بتایا کہ سام سنگ نے باقاعدہ طور پر اپنی پیداوار شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمپنی نے 4 ماہ کی قلیل مدت میں پیداوار بھی شروع کردی۔

فیصل سبزواری کے مطابق پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا گیا جو جدید خطوط پر استوار ہے اور ظاہر ہے کہ مقامی افرادی قوت، مقامی صنعت کی سپورٹ اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار ماحول اس کامیابی کا سبب بنا۔ لیکن پھر بھی مجھے یقین ہے کہ ہمیں صرف اسمبلنگ میں ترقی سے آگے بڑھ کر صنعت کو مقامی بنانے تک جانا چاہیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فونز کی پیداوار دگنی ہو کر ایک کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار کی سطح پر جا پہنچی جبکہ درآمد شدہ فونز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 64 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ڈالرز مالیت کے فونز درآمد کیے گئے جس میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 55 کروڑ 79 لاکھ 61 ہزار ڈالر کے مقابلے 15.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان میں سام سنگ کے شراکت دار لکی گروپ کے چیف محمد علی ٹبہ نے کہا کہ ہمارا ڈھائی سے 3 لاکھ کی پروڈکشن کے ساتھ سالانہ 3ملین تک موبائل بنانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے کسی روبوٹک مدد کے ساری پروڈکشن دستی طریقے سے کر رہے ہیں تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے انجنیئرنگ کے شعبے میں کرنی افرادی قوت کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

 
Last edited by a moderator: