مسافروں کی ہوائی جہاز کو دھکالگانے کی ویڈیو، معاملہ کیا ہے؟

nepal-1mushs11.jpg


نیپال: ہوائی جہاز کو مسافروں کی دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔ یہ واقعہ کولٹی کے باجوڑہ ہوائی اڈے پر پیش آیا ہے۔

طیارے کے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران اس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا تھا، لیکن پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتار لیا تھا۔اس واقعے کے بعد متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم از کم 20 افراد کو طیارے کو رن وے سے دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شاید صرف ہمارے نیپال میں۔‘

https://twitter.com/x/status/1465991733959749634
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

تارا ایئر انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پھنس گیا تھا، جہاز کو ہٹانے کے لیے کوئی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے سبب مسافر آئے اور مدد کی پیشکش کی۔