این اے 133:پولیس نے حساس پولنگ اسٹیشن والےعلاقوں سے بدمعاشوں کی فہرست بنالی

police.jpg


لاہور پولیس این اے 133 میں انتخابات میں کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے،پولیس نے کے حساس پولنگ اسٹیشن والے علاقوں کے شرپسند عناصر کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں،ان تمام افراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

پولیس کے مطابق پنڈی راجپوتاں، لیاقت آباد، سمسانی، گرین ٹاؤن اورٹاؤن شپ میں لڑائی جھگڑے کا خدشہ ہےاس لئے ان علاقوں کے شرپسند عناصر کی فہرست تیار کرلی گئی ہے،تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ ہو،حلقہ کے ريکارڈ يافتہ بدمعاشوں کونظربند کرنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹراعجازچوہدری نے پولیس کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا نام ایسی فہرستوں میں شامل کرنا قابل مذمت ہے۔

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی،یہ نشست 11 اکتوبر کو ایم این اے پرویز ملک کے انتقال پر خالی ہوئی تھی،وہ لاہور سے 5 مرتبہ منتخب ہوئے تھے، وہ 2018 کے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ شائستہ پرویز اور صاحبزادے علی پرویز ملک بھی قومی اسمبلی کے اراکین ہیں۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما پرویز ملک کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں گیارہ امیدوار میدان میں ہیں تاہم پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کے نااہل ہونے کے باعث اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کے درمیان ہوگا۔

حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 اور مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں جن میں 100 مردوں اور 100 خواتین کیلئے جبکہ 55 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہونگے۔

این اے-133 ضمنی انتخاب میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے ۔

 
Last edited by a moderator:

Resilient

Minister (2k+ posts)
اعظم سواتی نے الزامات پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
پولیس نے حلقہ این اے 133 کے شرپسند عناصر کی فہرست تیار کرلی ہے،تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ ہو،حلقہ کے ريکارڈ يافتہ بدمعاشوں کونظربند کرنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹراعجازچوہدری نے پولیس کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کا نام ایسی فہرستوں میں شامل کرنا قابل مذمت ہے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)