وزیراعظم کا سری لنکن صدر کو فون،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی

6khansrilres.jpg

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسا کو سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خا ن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسا سے گفتگو ہوئی، اور اس گھناؤنے قتل پر ہماری پوری قوم کے غم و غصے اور ندامت کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1467126098634764291
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن صدر کو آگاہ کیا کہ واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے میں سری لنکن عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے تحت انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پر تشدداور بہیمانہ قتل میں ملوث دیگر افراد کے علاوہ مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 118 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث 13 مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار افراد میں ویڈیو ، سیلفیز بنانے والےاور پتھر لاکر دینے والے افراد بھی شامل ہیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
شرم تو آی ہوگی بات کرتے ہوے کہ ہم نے تمہارے شہری کے ساتھ کیا سلوک کیا؟؟؟
ابھی بھی پولیس نے مرکزی بندے نہیں پکڑے سیلفیز لینے والے یا پتھر دینے والے لونڈے پکڑے ہیں جو لبیک کے پالتو جانور ہیں مگر مرکزی قیادت جو تقاریر بھی کرتے رہے بھاگ گئے ہیں
انکو پکڑنا ہے تو یتیم خانہ چوک والی مسجد پر چھاپہ ماریں
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے تو ہم ہر بار یہی کہتے ہیں کہ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے
لیکن پھر کوئی نہ کوئی مصلحت آڑے آ جاتی ہے
ہم مصلحتوں کے مارے لوگ ….ہر شعبے میں ہارے لوگ
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
شرم تو آی ہوگی بات کرتے ہوے کہ ہم نے تمہارے شہری کے ساتھ کیا سلوک کیا؟؟؟
ابھی بھی پولیس نے مرکزی بندے نہیں پکڑے سیلفیز لینے والے یا پتھر دینے والے لونڈے پکڑے ہیں جو لبیک کے پالتو جانور ہیں مگر مرکزی قیادت جو تقاریر بھی کرتے رہے بھاگ گئے ہیں
انکو پکڑنا ہے تو یتیم خانہ چوک والی مسجد پر چھاپہ ماریں
میں آپ کی پوسٹ پڑھتا رہتا ہوں۔ گزارش یہ کرنی تھی کہ شیر کی تصویر لگا کر اور میری طرح نام بدل کر کمنٹ کرنے سے کوئی شیر نہیں بنتا۔ آپ کا تعلق بھی کسی سیاسی جماعت سے ہے۔ آپ کو زمینی حقائق کا اندازہ ہوگا۔ آپ اچھے لکھاری ہومگر آپ آدھا سچ لکھتے ہو۔ کوشش کریں کہ آدھے سے تھوڑا زیادہ سچ لکھیں۔
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Jab tak Saad Rizvi aur Mufti Muneeb inn ‘aashiqaan’ ko condemn nahin karain gay uss waqt tak kuchh nahin ho ga. Aur jab tak Deep State Islam ko apnay interest kay liay use kartee rahay gi kuchh nahin ho ga.

You will see that killings in the name of blasphemy will continue in Pakistan till the time EU and USA do not impose sanctions on Pakistan. Only then our establishment will understand the gravity and only then they will start the cleaning process.
 

NeutralMafia

Chief Minister (5k+ posts)
SL ki jagah EU national hota to abi tak Pakistan ko lagg pata Jana tha… phir in k alla-kar foujiooo ki phurtian dhaiktay…