ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈراپ کئے جانے پر سرفرازاحمد کا دل ٹوٹ گیا

sarfraz1-dil11.jpg


ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈراپ کیے جانے پر سرفراز افسردہ ۔ پہلے ٹویٹ کیا اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا، جس پر سرفراز احمد کا دل ٹوٹ گیا ۔

اس بات کا اظہارانہوں نے ٹوئٹر پر کیا ہے،سابق کپتان نے ٹوئٹر پر شاعرانہ انداز میں لکھا کہ میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح۔۔ لوگ اپنے اعمال میں فرشتہ ہوں جیسے۔

385883-616946-updates.jpg


سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈراپ کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا اور تھوڑی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ بھی کردیا،سرفراز کے ڈیلیٹ کیے گئے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی،سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، سرفراز احمد کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں موقع دیا گیا تھا لیکن وہ 12 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
بغیر کسی کارکردگی کے حضرت چاہتے ہیں پیسے لگے ہیں لگے ہی رہیں۔
رضوان کے ہوتے اب بھلا سرفراز کا ٹیم میں کیا کام۔ اسے اب فرسٹ کلاس اور پی ایس ایل پر دھیان دینا چاہیے۔ ۳۵ سال عمر ہوگئی کوشش کرے تو دو سال پی ایس ایل کھیل سکتا ہے حالنکہ سرفراز کی فٹنس ہمیشہ کمزور رہی ہے۔ پیٹ پر بھی کنٹرول نہی رہتا۔​
 

Lefty

Minister (2k+ posts)
BC 42 ki umer ma retirement ka trend Mr tuk tuk ko credit jata hai inka bus ni chal raha k susar or damad aik sath team ma khail lain yes i am talking about a man with 400 wickets in 420+ matches shahid afridi and his son-in-law with 3 consecutive sixes in semi final yes talking about shaheen shah afirdi