بھارت میں سیکیورٹی فورسز کی ٹرک پر فائرنگ،13 مزدور مارے گئے

14nagandkilling.jpg

بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹرک پر فائرنگ کردی جس سے ٹرک میں سوار 13 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز کا ایک آپریشن جاری تھا جس میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ایسے ٹرک پر فائرنگ کردی جس میں کوئلے کی کان میں کام کرنےوالے مزدور سوار تھے، سیکیورٹی فورسز نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ٹرک پر فائرنگ کرنےو الے مظاہرین پر بھی فائر کھول دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ٹرک میں سوار اور مظاہرہ کرنے والے 13 مزدور ہلاک ہوگئے ، مظاہرین نے اشتعال میں آکر سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔


مشتعل مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اس جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک غیر مقامی مزدور بھی مارا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے معاملے پر ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا جس میں ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی، تاہم آپریشن کےدوران بھارتی شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر چھان بین کی جائے گی۔