سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد کو بڑی دھمکی

5fzalisfa-dm.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر صدارت سے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ہوا جس میں تمام جماعتوں کے سربراہان اور مرکزی قائدین شریک ہوئے۔

اجلاس میں اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمان برہم ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ اگر استعفوں کے معاملے پر آج کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو اس تحریک کا کیا فائدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک بار پھر اسمبلیوں اسے استعفوں کی مخالفت کی گئی جبکہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان فوری طور پر استعفوں پر بضد رہے۔

https://twitter.com/x/status/1467852282586882050
مسلم لیگ ن کی جانب سے استعفوں کی مخالف کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنے کی بھی مخالفت کی گئی اور اس کی جگہ ایک روزہ پاور شو کرنے اور کارکنان کو جلسہ کیلئے متحرک کرنے کی تجویز دی ہے۔

تاہم مولانا فضل الرحمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو میں پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفیٰ ہوجاؤں گا۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یہ دھمکی آنے کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بھی ان کے موقف کی تائید کی تاہم مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سب کو تحمل مزاجی سے آگے بڑھنے کی تجویز دی۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
How's that a threat? I'd assume it would be more like a dream come true for PPP and pmln to get rid of this extra baggage