وزیراعظم کا بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ، نوجوانوں سے ملاقات

Raja Atta

Senator (1k+ posts)

وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے گرائونڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گرائونڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی، وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی متعدد بار اس گرائونڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

گراونڈ کے دورے کے دوران عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ‏اسلام آباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب‏ ہوئی تھی جس میں 6 ہزار اتھلیٹس اور نوجوان جناح اسٹیڈیم میں موجود‏ تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے جناح اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسپورٹس نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے ،جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کا طریقہ سیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہار ہے، مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں ،اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہیں ،اسپورٹس انسان کی صحت کے لیے اہم ہے ،ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
مزید بہتر کیا جارہا ہے، اس کو گراونڈ کہتے ہیں؟
سب سے پہلے اس میں گھاس اگایا جاے اور اس کو گرین رکھنے کیلئے مالی رکھے جائیں سائیڈز پر درخت لگاے جائیں اور اس میں صفای ستھرای کا انتظام کیا جاے اور کرکٹ ہے تو تمام سہولیات دی جائیں پچز بنای جائیں تاکہ بچے گھاس پر پچیں بنا کر میدان کو گنجا نہ کریں