رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کا چیف کمشنر کو خط

ECL-rana-shamim.jpg


ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی طرف سے گلگلت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا ہے

تفصیلا ت کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا کیس زیر التوا ہے لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کے سنگین الزام پر کیس نمبر 309/2021 زیر سماعت ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر فرار ہو جائیں گے، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کارروائی متاثر ہو گی۔ کیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر 2021کو ہوگی۔


یاد رہے کہ قبل ازیں سابق چیف جج رانا شمیم نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ بیان حلفی میں کہا اس پر ثاقب نثار کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، بیان حلفی پبلک نہیں کیا توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتے، برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو محفوظ رکھنا تھا، رانا شمیم نے مزید کہا کہ میں نے اپنی مرحومہ اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن حقائق ضرور ریکارڈ پر لاؤں گا۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
شریف مافیا کے غلام سابق جسٹس رانا شمیم کی ملک سے فرار کی کوشش اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناکام بنا دی
A2F62B13-7298-4770-BC5C-71BA7294FF7E.jpeg
0035F083-1B59-4391-A6F2-7DC7BF00AEA1.jpeg
Siberite Awan S LeanMean2 Bubber Shair Tit4Tat Shazi ji shujauddin NoonEkJunoon Rajarawal111 Dastgir khan19
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Goverment ko full zor lgana chahyai isy rokny pr baki wo alag baat hai adlia isy bahir jany dy..I think government know they r doing noora kushti isliye koi importance nahi dy rhy
 

Shazi ji

Chief Minister (5k+ posts)
patwarioon ne iss ko bhi marwa dia
شریف مافیا کے غلام سابق جسٹس رانا شمیم کی ملک سے فرار کی کوشش اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناکام بنا دی
View attachment 3950View attachment 3951
Siberite Awan S LeanMean2 Bubber Shair Tit4Tat Shazi ji shujauddin NoonEkJunoon Rajarawal111 Dastgir khan19

Goverment ko full zor lgana chahyai isy rokny pr baki wo alag baat hai adlia isy bahir jany dy..I think government know they r doing noora kushti isliye koi importance nahi dy rhy
As if you were able to stop J Tareen or Sher ?
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
عجیب بات ہے خان صاحب اور ان کے حواری صبح شام جتنے چاہے الزام لگائیں اور جس پر چاہے لگائیں اور ایک سابقہ جج نے دوسرے سابقہ جج پر الزام لگایا ہے تو اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دو - کیسا جنگل کا قانون ہے
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
عجیب بات ہے خان صاحب اور ان کے حواری صبح شام جتنے چاہے الزام لگائیں اور جس پر چاہے لگائیں اور ایک سابقہ جج نے دوسرے سابقہ جج پر الزام لگایا ہے تو اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دو - کیسا جنگل کا قانون ہے
وہ لندن بھاگ رہا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے روکا ہے
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
وہ لندن بھاگ رہا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے روکا ہے
تو جائے اس نے ایک الزام ہی لگایا ہے کرپشن تو نہیں کی - خان صاحب اور ان کی پارٹی والے روز الزام لگاتے ہیں انہیں کسی نے روکا ہے ؟ اس ملک میں ایک مافیا ہے جہاں بھی لگے بات اس کے خلاف جا رہی ہے تو وہ اس بندے کو نہیں چھوڑتے -