بجلی کی بچت کیلئے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ

raill12h1.jpg


پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کا عزم کرلیا، اب بجلی کی بچپ کیلیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،پاکستان ریلوے کی جانب سے بجلی بچت کیلیے ملک بھر کے 181 ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کئے جائیں گے۔

پہلے فیز میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ اور کراچی ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے دوسرے فیزمیں دیگر ریلوے اسٹیشنز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

منصوبے کیلئے وزارت ریلوے نے تجاویز طلب کر لیں، مارچ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا،سینئرافسران کا کہنا ہے کہ اس نظام کی تنصیب سے بجلی کی بجت کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابقہ حکومتیں بھی بجلی کی بچت کیلئے مختلف مقامات پر سولر پینل لگانے کا تجربہ کرچکی ہیں، پیپلزپارٹی دور میں سپریم کورٹ کی عمارت میں سولر پینلز نصب کئے گئے تھے۔

موجودہ حکومت میں اپوزیشن سولر پینل پر ٹیکسز پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے نے اجلاس کو بتایا تھا کہ ریلوے کی سالانہ 2 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اجلاس کو بتایا کہ ریلوے کی سالانہ 2 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، 54 ہزار سے زائد میٹر لگا کر چوری بچائی جا سکتی ہے۔
 

PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)
Since last 3 and half years they are just talking talking and talking that they will do it.

There is no one to take the decision.