ظاہرجعفر کی خود کو پاگل ظاہر کرنیکی ویڈیوپردلچسپ تبصرے،آسکرایوارڈکامطالبہ

zahii1i121.jpg

نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے سزا سے بچنے کیلئے پاگل ہونے کی ایکٹنگ قرار دیدیا

صحافی فیاض محمود نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کو کرسی پر بیٹھا کر عدالت پیش کیا گیا۔۔ ملزم کی حالت ایسی ہے جیسے وہ پاگل ہوگیا ہو اور اسے پاگل پن کے دورے پڑرہے ہوں۔

فیاض محمود کا کہنا تھا کہ ملزم کے وکلاء کے مطابق ظاہر جعفر کی ذہنی حالت خراب ہوچکی ہے۔۔

https://twitter.com/x/status/1483015879097004033
ظاہر جعفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر نے سزا سے بچنے کیلئے پاگل ہونے کا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ظاہر جعفر کو آسکرایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ظاہرجعفر کی حالت کو منابھائی ایم بی بی ایس کے ایک کردار سے تشبیہہ دی تو کچھ نے ظاہر جعفر کو نوازشریف سے تشبیہہ دی، کچھ نے کہا کہ ظاہر جعفر ایکٹنگ تو کرے گا ہی، نوازشریف کا وکیل بھی خواجہ حارث تھا اور ظاہر جعفر فیملی کا بھی وکیل خواجہ حارث ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ تو ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ ظاہر جعفر کے وکلاء اسے سزا سے بچانے کیلئے یہ حرکت کریں گے کیونکہ ملزم ہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے بلکہ اسکے خلاف شواہد بھی ٹھوس ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ظاہر جعفر پیسے کے بل بوتے پر بچ نکلے گا، وہ پاگل پن کا ڈرامہ کرکے یا تو ضمانت لینے میں کامیاب ہوجائے گا یا کسی مینٹل ہسپتال میں شاہ رخ جتوئی کی طرح عیاشی کرتا نظر آئے گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی صحافی ثاقب بشیر نے بھی انکشاف کیا تھا کہ نورمقدم کے والد شوکت مقدم جب اقبالی بیان دینے کیلئے پیش ہوئے تو مرکزی ملزم کو پیش نہیں کیا گیا، ملزم کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ظاہر جعفر کی جیل میں کسی سے لڑائی ہوگئی ہے جس سے یہ تاثر ابھرا کہ ظاہر جعفر کے وکلاء نے اسے پاگل ثابت کرنے کیلئے گراؤنڈ بنانا شروع کردیا ہے۔


صحافی عمرانعام نے اس پر تبصرہ کیا کہ طاقتور قاتل کے ڈرامے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ ہماری عدلیہ کا انصاف اتنی دیر سے ملتا ہے کہ لوگ راستے میں ہمت ہار جاتے ہیں۔ اللہ پاک شوکت مقدم اور انکے خاندان کو استقامت عطافرمائے۔ امید ہے کہ کمانڈر احسن یونس کی پولیس اس سلسلے میں مکمل تعاون شوکت مقدم سےکرے گی

https://twitter.com/x/status/1483033622890389504
رافعہ زکریا نے ظاہر جعفر کو آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1483108539744894984
مبشرلقمان کے مطابق ظاہرجعفر کے اہلخانہ نے انہیں اسپیشل ڈرامہ کی ٹریننگ دینا شروع کردی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1483076842324209668
وقار ملک کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کی جھوٹی رپورٹس بنا کے فرار کروائیں گے تو باقی بھی ایسی حرکتیں کرنے کی کوشش کریں گے اس لئے نواز شریف کا واپس آنا اور اپنی سزا پوری کاٹنا ضروری ہے اس سے باقی طاقتور ملزموں کو عبرت ملے گی اور وہ قانون سے کھلواڑ بند کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1483047746483503111
معروف شاعرہ نوشی گیلانی نے ظاہر جعفر کو عیار قاتل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ظاہر جعفر کے لئے نُور مقّدم کو قتل کر دینا کتنا آسان تھا اور خود سزائے موت کے خوف سے پاگل پن کے جھوٹے ناٹک ۔۔۔

https://twitter.com/x/status/1483048254032191500
حسن مسرور کا کہنا تھا کہ ذہنی حالت تو قتل کے وقت بھی خراب ہی تھی تبھی تو ایک زندہ انسان کا سر کاٹا اس کی بے حرمتی کی۔ قتل کوئی عام انسان تو کرتا نہیں اب اس کو بیس بنا کر ضمانت لی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1483047893913280514
ناشناس نے تبصرہ کیا کہ یہی اداکاری نوازشریف نے کی تھی۔ اور دونوں ہی کا وکیل خواجہ حارث ۔

https://twitter.com/x/status/1483044130003779585
رائے مختار کا کہنا تھا کہ اس کو چھوڑ دیا گیا تو آپ اسے نواز شریف کی طرح ہٹا کٹا دیکھیں گے

https://twitter.com/x/status/1483051159254441991
صحرانورد نے تبصرہ کیا کہ س ملک میں شاہ رخ جتوئی،ظاھر جعفر اور شاہ حسین جیسوں کو سزائیں ھو ھی نہیں سکتیں.

https://twitter.com/x/status/1483109253905022982
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ سب نوٹنکی اور ڈرامے ہیں، جس دن اس نے امریکی سفارتخانہ سے 25 منٹ بات کی تھی اسی دن سمجھ گئے تھے یہ میڈیکل گراؤنڈ کی طرف جائے گا۔خودکوپاگل ظاہرکرےگااورعدالت سےریلیف کی کوشش کرےگا،ویسے بھی گراؤنڈذہنی معذوری کاہےلیکن یہ جسمانی طورپرلاغرکیوں ہے؟یہ کیس بھی نظام انصاف کےلیے ٹیسٹ ہے

https://twitter.com/x/status/1483121067275264002