عثمان بزدار کی کارکردگی دکھانے میں باقی وزرائے اعلیٰ کو مات، سروے

usman-buzdar-khan-and-murad.jpg


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عثمان بزدار کے صوبے میں کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے صوبے کے 48 فیصد، جب کہ بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن ہیں۔ سندھ کے مراد علی شاہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سے اپنی کارکردگی سے 38 فیصد شہریوں کو مطمئن کر سکے ہیں۔


صوبوں میں حکومتی محکموں کی کارکردگی پر بھی عوام کی رائے سامنے آئی اور صوبائی محکموں کی سب سےزیادہ بہتر کارکردگی ہونے کا خیبر پختونخوا سے 69 فیصد افراد نے کہا ہے۔ صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ یعنی 72فیصد افراد مطمئن نظرآئے جب کہ تعلیم کے شعبے سے بھی پنجاب سے 86 فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی پی او آر کے سروے میں ملک بھر سے 3700 سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیا گیا۔ سروے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سےسب سے زیادہ یعنی 51فیصد افراد نےصوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا جبکہ 45فیصد بزدار حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے 48 فیصد مطمئن تو 44 فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔ جبکہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے 43 فیصد افراد مطمئن تو 53فیصد غیر مطمئن ہیں۔ سندھ کے وزیر اعلی کی کارکردگی سے 38 فیصد مطمئن تو 57 فیصد غیر مطمئن ہونے کا کہا ہے۔

سروے میں صوبوں میں مختلف خدمات کے بہتر یا خراب ہونے کا بھی عوام سے سوال کیا گیا۔ حکومتی محکموں کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69 فیصد افراد نے کہا جبکہ مزید خراب ہونے کا 29 فیصد نے بتایا۔

اس کے بعد پنجاب سے 61 فیصد نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہترتو 38 فیصد نے خراب ہونے کا کہا۔ بلوچستان سے 54 فیصد نے صوبائی محکموں کے بہتر تو 42 فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا۔ جبکہ سندھ سے 50فیصد نے صوبے میں حکومتی محکموں کی کارکردگی بہتر تو 48 فیصد نے مزید خراب ہونے کا شکوہ کیا ہے۔

صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن پنجاب سے 72 فیصد افراد نظر آئے۔ البتہ 26 فیصد نےغیر مطمئن ہونے کا کہا۔ جس کےبعد خیبرپختونخوا سے 67فیصدنے صوبے کے صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے مطمئن تو 31فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

بلوچستان سے 56 فیصد نے کارکردگی سے مطمئن تو 42 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ سندھ سے 53 فیصد نے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں کی کارکردگی سے مطمئن تو 46فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

شعبہ تعلیم سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ پنجاب سے 86 فیصد نظر آئی ۔ البتہ صوبے سے 12 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا بھی کہا۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں 80 فیصد نے بہتر تعلیمی سہولیات کا کہا تو 19فیصد نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیا۔ بلوچستان میں 62 فیصد تعلیمی سہولیات سے مطمئن تو 35فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔

جب کہ سندھ میں تعلیمی سہولیات سے صوبے کے 58 فیصد عوام مطمئن تو 40 فیصد عوام نے اسے نا صرف غیر تسلی بخش بلکہ چھوٹے علاقوں میں آئے روز سامنے آنے والے اسکینڈلز پر بھی سوال اٹھائے۔
 
Last edited:

feeneebi

MPA (400+ posts)
ملک پر یہ وقت بھی آنا تھا کہ انڈر ٹریننگ وزیراعلٰی سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، جس کے دور میں لاہور کچرا کنڈی بن چکا ہے، جرائم بڑھتے جا رہے ہیں، شاہانہ پروٹوکول کے مزے لوٹے جا رہے ہیں اور ترجمانوں کی فوج صرف یہ بتانے کے لیے بیٹھی ہے کہ پچھلے چور تھے

نوٹ: اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے اپنی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے کر اپنی قبریں بھرنے سے گریز فرمائیں۔ شکریہ
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Buzdar will become the best CM...it was Kaptan's prediction long ago.
He also said..."Usman Buzdar won’t use the position to make quick bucks nor would he make his sons billionaires. He will use his power for the good of the people".
After three & a half years, pictures are getting clearer.
Great going Buzdar...keep it up. ?
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Prime Minister Imran Khan said Judge PTI government’s performance after the completion of five-year constitutional tenure in 2023.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ایسے ہی سروے مروائیں گے۔
بھوتنی کے۔۔۔۔ اگر اتنی ہی پرفارمنس دِکھا رہا ہے تو بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا تھا؟

مجھے تو شک ہے کہ یہ سروے رپورٹ انھوں نے پیسے کھِلا کر اپنے حق میں لکھوائی ہے۔ ورنہ عوام کا اصل سروے کا نتیجہ ان کے منہہ کے سامنے ہے، جو ان سے نہ اگلا جا رہا ہے اور نہ نگلا جارہا ہے۔
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Mystery baba
Ameer maqam ny swat walon ko tana diya tha ky swat sy kabhi koi wazir e ala nahi aya aur na wazir. bus esi tanay ki saza puray kpk ko di gayi. Atif khan would have done so much better. even sharam.
one wrong decision make all Awam hopes Suffer very sad hope future is better