دبئی :خیبرپختونخواسرماری کاری کانفرنس میں کامیابی،اربوں ڈالر کے معاہدے

KPK-pak-expo-dubai.jpg


دبئی میں خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس ہوئی،خیبرپختونخوا کی حکومت نے دبئی ایکسپو کے دوران 8ارب ڈالر سرمایہ کاری کے چوالیس مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے،

خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ بین الاقوامی اداروں نے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران 8ارب ڈالر کے 44 معاہدے کیے ہیں،انہوں نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں منافع بخش منصوبوں سے آگاہ کیا۔

61e4be55d003f.jpg


تیمور سلیم جھگڑا نے صوبے میں سیاحت کی فروغ کیلئے ون ونڈو بزنس سیٹ اپ سے بھی آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کا پراجیکٹ لارہے ہیں، جس طرح دبئی نے اکنامک زون اور سیاحت کے شعبے میں ترقی کی اسی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی انٹرنیشنل ٹورازم کو صوبے میں لانے اور اس کے فروغ کیلئے تیار پراجیکٹس کو ایکسپو میں پیش کر کے سرمایہ کاری لا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1482986876621492225
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کاواحد صوبہ ہے جس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیساتھ مل کر اپنے وسائل سے پہلا موٹر وے پراجیکٹ سوات مکمل کیا جبکہ اس کے علاوہ ہائیڈروڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

925889_3007579_MoUKPK_akhbar.jpg


صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے میں سیاحت، انرجی اینڈپاوورسمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

ایکسپو میں صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی فرمز کو بہترین انداز میں پراجیکٹس پیش کئے گئے،مفاہمتی یاداشت کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کی بدولت ان فرمز کو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے جلد از جلد لایا جائے گا،صوبے میں بجلی کے منصوبے لگانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

دبئی ایکسپو عالمی وبا کورونا میں اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو اپریل 2022 تک جاری رہے گا۔اس پروگرام میں دنیا بھر کے 192 ممالک شریک ہیں۔
 
Last edited: