احسن اقبال نے قوم کو بیوقوف قرار دیکر قوم کے اجتماعی شعور کی توہین کی، سوشل میڈیا صارفین احسن اقبال پر برس پڑے، احسن اقبال سے معافی کا مطالبہ
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عوام کو بیوقوف قرار دیدیا اور تبصرہ کیا کہ جب لوگ بیوقوف ہوجائیں تو خدا انہیں تباہ نہیں کرتا بلکہ عمران نیازی جیسے نااہل حکمران سزا کے طور پر بھیجتا ہے۔
عوام کو بیوقوف کہنے والی بات اگر احسن اقبال کی جگہ کسی تحریک انصاف کے راہنما نے کی ہوتی تو میڈیا پی ٹی آئی کو کم از کم ایک ہفتہ اسی بات پر ٹاک شوز میں رگڑا لگا رہا ہوتا کیا میڈیا کو نون لیگیوں کے ایسے ریمارکس نظر نہیں آتے؟
جس پر احسن قبال نے ردعمل دیا کہ جو عمران خان جیسے اناڑی اور اناپرست کو ایٹمی طاقت کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا کر ملک کا ستیاناس کروا دیں تو انہیں کیا عقلمند کہا جائے؟
احسن اقبال کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے احسن اقبال کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ احسن اقبال پاکستانی عوام کو ہی بیوقوف قرار دے رہے تھے، کچھ سوشل میڈیاصارفین نے کہا کہ احسن اقبال قوم کے اجتماعی شعور کی توہین کررہے ہیں اس پر انہیں معافی مانگنی چاہئے۔
بعض نے کہا کہ الیکشن 2018 میں قوم نے مسلم لیگ ن کو مسترد کردیا تھا اسلئے وہ اپنا غصہ عوام پر نکال رہے ہیں، کچھ نے کہا کہ اگر ایک شخص عوام کو ہی بیوقوف کہہ رہا ہے تو پھر یہ عوام کیساتھ ملکر انقلاب کیسے لائیں گے؟ کچھ کا کہنا تھا کہ اگر عوام ن لیگ کو ووٹ دے تو عوام باشعور لیکن اگرکسی اور کو دیدے تو عوام بیوقوف
صحافی عبدالمعیز جعفری نے احس اقبال کو جواب دیا کہ کیا یہ اقبال صاحب آپ کی اپنی ناکامیوں کا اعتراف ہے یا آپ کہہ رہے ہیں کہ جولائی 2018 میں پاکستانی اچانک بیوقوف ہو گئے؟
صحافی ارم زعیم نے احسن اقبال کو جواب دیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت، راہنما اور ووٹرز کو چھوڑ کر تمام پاکستانی جاہل، پاگل اور بیکار لوگ ہیں۔ اس لیے اللہ نے اُن پر عمران خان کی حکومت مسلط کر دی۔ واہ احسن صاحب
فیاض درانی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب آپ نے سیاسی بوکھلاہٹ میں پورے پاکستانی قوم کی تذلیل کی ہے آپ اور آپ کے لیڈرز نا اہل ہونگے باقی قوم نہیں! فوری طور پر پاکستانی عوام سے معافی مانگیں
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ آسان الفاظ میں احسن اقبال یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جو لوگ PMLN کو ووٹ نہ دیں وہ بیوقوف ہیں۔
ن لیگ کے ایک سپورٹر نے احسن اقبال کو جوابد یا کہ جب سیلیکٹ کرنے والوں کے خلاف بولنے کی ہمت نہ ہوئی تو پوری عوام کو ہی بیوقوف قرار دے دیا، پی ٹی آئی والے بھی عوام کو ہی جاہل کہتے ہیں
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی رائے دی اور تبصرہ کیا کہ احسن اقبال پاکستان کی عوام کو stupid کہتے ہوئے۔ یہ عوام کی تذلیل نہیں تو اور کیا ہے؟
کچھ کا کہناتھا کہ پوری قوم کے بارے میں ایسی بات اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ کہتا تو عمر چیمہ، ابصار عالم، وسیم عباسی، حامد میر سارے اسکے خلاف شروع ہوجاتے۔ تو کچھ نے کہا کہ اب احسن اقبال اور ن لیگ قوم کو بیوقوف قرار دیکر اور گالی دیکر ووٹ کو عزت دے گی۔