صحافتی تنظیموں کی جانب سے بیان کو جعلی قرار دینے پر فواد چودھری کا جواب

fawad-chodri%20and%20media.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا تھا جس پر صحافتی تنظیموں نے ان کے بیان کو جعلی خبر قرار دیا تاہم اب اس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اس بیان کو غلط ثابت کرنے کیلئے میڈیا مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس اوپن کریں تاکہ میڈیا ورکرز کو اپنے اداروں کی آمدنی کا اندازہ ہو سکے۔

https://twitter.com/x/status/1483300824294035457
وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر کہا کہ میڈیا مالکان کہہ رہے ہیں کہ میڈیا ریونیو میں 600 گنا اضافہ نہیں ہوا، ہو سکتا ہے ان کی بات درست ہو اور Aurora کے اعدا وشمار غلط ہوں لیکن اس کو غلط ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ میڈیا گروپس اپنے اکاؤنٹس اوپن کریں تاکہ میڈیا ورکرز اپنے اداروں کی آمدنی اور اخراجات دیکھ سکیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ پاکستان میڈیا کے ریونیو میں 2018 سے 2021 میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے ، یہ خوش آئند بات ہے لیکن سوال یہ ہے اگر معیشت مستحکم نہ ہو تو اشتہارات میں اتنا اضافہ کیسے ممکن ہے؟ ذرا سوچئے اور خدا کیلئے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں تا کہ انہیں بھی مہنگائی کا اثر کم لگنا شروع ہو۔

https://twitter.com/x/status/1483062966845161476
اس کے بعد میڈیا انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پاکستان نیوزپیر سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو ’فیک نیوز‘ اور اسے میڈیا ورکز اور مالکان کے مابین باہمی تعلقات کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی بی اے نے میڈیا ریونیو کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کو ’جعلی خبر‘ قرار دیا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ فواد چوہدری کا بیان میڈیا ورکز اور مالکان کے باہمی تعلقات کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

کمیٹی نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹ میں میں بیان کیے گئے اعدادوشمار کو پہلے سے معاشی پابندیوں میں جکڑی صحافت پر ایک اور حملہ قرار دیا- علاوہ ازیں میڈیا کی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فوری طور پر دانستہ خود ساختہ اعداد و شمار پر مبنی ٹوئٹ سے دستبرداری کا اعلان کریں۔
 

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
Mark my words APNS, PBA & CPNE will never open their account.
Because alone with the real income, income tax fraud also would be exposed.
However, rather than guessing the government should know what’s in their accounts. The government needs to learn how to govern. I think they need to take a course Government 101.