فراڈیوں نے جج کو بھی نہ بخشا، اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال لیے

4judjefraud.jpg

بینک کا نمائندہ بن کر ایڈیشنل سیشن جج سے اکاؤنٹ کی تفصیلات لے کر 5 لاکھ روپے اڑانے والے نوسربازوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج سمیت متعدد افراد کے بینکوں سے لوٹ مار کرنے والے نوسر بازوں کو لودھراں اور وہاڑی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق نوسر بازوں نے ایڈیشنل سیشن جج کو بینک کا نمائندہ بن کر فون کیا اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کیں اور بعد میں انہیں تفصیلات کی بنیاد پر ان کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے اڑا لیے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے واردات کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں فراڈیوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں سے عباس اس گروہ کا سرغنہ تھا جبکہ عبدالشکور اور ہاشم اس کے گینگ کا حصہ تھے، ملزمان اس سے قبل فراڈ کی درجنوں کامیاب وارداتیں سرانجام دے چکے ہیں۔

ایف آئی کے مطابق ملزمان انتہائی ماہر اور عیار ہیں ، یہ عام لوگوں کے بجائے خاص اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرتے اور انہیں فراڈ کا شکار بنا کر بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوانے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

فراڈیوں کا مگر کہنا یہ ہے کہ بنک میں پڑا یہ پیسہ عام پیسوں کی طرح ہے اور یہ حج کا پیسہ
اس وقت تک نہیں ہے جب تک حج پر خرچ نہیں ہو جاتا ..اس لیے براہ مہربانی ہمارے خلاف
حج کے پیسےکھانے کا جھوٹا پراپوگندہ تو نہ کیا جائے ؟…….اب اس میں کیا ?